ابوظبی پولیس کا بہترین کارنامہ فراڈ کرنے والے گروپ کو راتوں رات پکڑ لیا۔۔۔ عدالت نے ایک لاکھ 65 ہزار درھم ادا کرنے کا حکم دے دیا

متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کی عدالت نے دھوکے بازی میں ملوث تین افراد کے خلاف فیصلہ صادر کرتے ہوئے انہیں جعل سازی سے ہتھیائی گئی ایک لاکھ 65 ہزاردرھم واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
الامارات الیوم اخبار کے مطابق عدالتی حکم میں ہرجانے کے طور پر مدعی کو 35 ہزار درھم بھی ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔

عدالت میں دائر مقدمے کی تفصیلات کے مطابق ایک جوڑے کی جانب سے چار افراد کے خلاف دھوکے بازی کا کیس دائر کیا گیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ملزمان نے ان سے ایک لاکھ 75 ہزار درھم جعل سازی کے ذریعے حاصل کیے ہیں۔

مدعیان میں عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں ان کی رقم کے علاوہ مالی اور ذہنی اذیت پہنچنے پر ہرجانے کے طور پر 51 ہزار درھم بھی دلوائے جائیں۔
عدالت میں یہ بات ثابت ہوئی کہ فریق مخالف میں سے ایک کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 65 ہزار درھم کی رقم مدعی کی جانب سے منتقل ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔