9 مئی مقدمات،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں و دیگر کیخلاف ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے علیمہ خان، عظمی خان، عمر ایوب اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری سمیت دیگر کیخلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، عظمی خان اور عمر ایوب سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوشن نے ملزمان کا ریکارڈ پیش نہ کیا جس پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کیا۔اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے حکم دیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا کوئی طریقہ کار طے کرے، مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا طریقہ کار ملزمان کو آج شام تک بتایا جائے۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان سے تفتیش کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے علیمہ خان، عظمی خان، عمر ایوب اور فواد چودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 29جون تک توسیع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔