بانی پی ٹی آئی نے اپنا مقدمہ خود لڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنا مقدمہ خود لڑنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 30 تاریخ کو سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتا ہوں اور سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی آن لائن پیشی کے انتظامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ رؤف حسن پر حملے کا نوٹس لے، عدالت دیکھے کہ یہ حملہ کس طرح ہوا، پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر حملہ ہوا تو پُرامن احتجاج کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے رؤف حسن پر حملے کی شفاف انکوائری ہو، رؤف حسن نے پہلے کسی قسم کے خدشے کا اظہار نہیں کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔