آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اہم یورپی ملک ناروے نے بھی فلسطین کو بطور ریاست باقاعدہ تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ناروے 28 مئی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے۔

دوسری جانب غیرملکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئرش حکومت بھی آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرسکتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ مزید ممالک اس اقدام میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔