امارات میں مقیم پاکستانی ہوشیار۔۔۔ وزیراعظم اپنے ٹولے سمیت امارات پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ وزارت عظمٰی سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا امارات کا پہلا دورہ ہے۔

بیان کے مطابق ’نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

بیان میں بھی بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور صدر متحدہ عرب امارات محمد بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات ہو گی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے دوران وزیراعظم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے اور کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے اعلٰی حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ’یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین موجود دیرینہ برادرانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے اور وزیراعظم کی اعلٰی اماراتی قیادت اور کاروباری برادرای سے ملاقاتیں دوست ممالک کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔