غزہ میں اماراتی فیلڈ ہسپتال کی طبی خدمات جاری
متحدہ عرب امارات کا فیلڈ ہسپتال غزہ میں رفح کے بحران کے دوران بھی فلسطینیوں کےلیے طبی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
امارات کی سرکاری خر رساں ایجنسی وام کے مطابق فیلڈ ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجری کنسلٹنٹ ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ’ہسپتال میں زخمی خواتین، بچوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو لایا جا رہا ہے
ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے کئی آپریشن کیے ہیں جن میں میٹل امپلانٹ کو نکالنا اور جنگ کے باعث فریکچر کے مریضوں کے سوجن والے زخم کی اینڈو سکوپی شامل ہے جس سے اعضا کو کاٹنے سے بچانے میں مدد ملی۔
انہوں نے بتایا ہسپتال میں روزانہ مصائب کے شکار غزہ کے باشندوں کے آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات’آپریشن شیوالوس نائٹ 3‘ کے ذریعے صحت کے شعبے کی مدد اور فلسطینی عوام کو درکار امداد، رسد اور طبی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے