ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے صدر سے افغان وفد کی ملاقات

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے گذشتہ روز منگل کو افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کی اطلاع کے مطابق ابوظہبی کے قصر الشاطی میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی استحکام پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں کے ساتھ ساتھ افغانستان میں تعمیر نو اور ترقیاتی کاموں کے لیے تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت نے اگست 2021 میں اقتدار سنبھالا تھا جب امریکی حمایت یافتہ حکومت گر گئی اور اس کے رہنما کو جلاوطنی اختیار کرنا پڑی۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تاحال کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا تاہم چین سمیت چند ممالک نے افغانستان کے سفارت خانے کھلے رکھے ہیں اور طالبان کے سفارت کاروں کو تسلیم کیا ہے۔
چین کی حکومت نے افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کو تسلیم نہ کرنے کے باوجود طالبان کے سابق ترجمان بلال کریمی کو بیجنگ کے لیے سرکاری مندوب قبول کر لیا ہے۔

قبل ازیں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے طالبان کے ایلچی کو اجازت دیئے جانے کے موقع پر کہا تھا کہ ہمیں امید ہے افغانستان عالمی برادری کی توقعات پر مزید پورا اترے گا اور جامع سیاسی ڈھانچہ تعمیر کرے گا۔
اس کے علاوہ ملکی و خارجہ پالیسیوں پر اعتدال پسند ی کا مظاہرہ کرے گا، ہر قسم کی دہشت گرد قوتوں کا پرعزم طریقے سے مقابلہ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔