ابوظبی میں ایشیائی ریستوران فوڈ سیفٹی کی خلاف ورزی پر بند
متحدہ عرب امارات ابوظبی میں ایگریکلچرل اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ایشیائی ریستوران کو فوڈ سیفٹی کی خلاف ورزی پر بند کیا ہے۔
امارات اخبار کے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ابوظبی کےعلاقے مصفح میں قائم ’ایشیائی ریستوران ‘ کو صحت عامہ کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے سیل کردیا۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا’ ریستوران کو اس سے قبل بھی صفائی کے ناقص انتظامات پرانتباہی نوٹس دیے گئے تھے مگر انتظامیہ نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی‘۔
ریستوران کے کچن میں صفائی کا فقدان اور کیڑوں کی بھرمار تھی جبکہ کھانا سٹورکرنے اور تیار کرنے کی جگہ میں تازہ ہوا کا بھی اہتمام نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہاں تیار ہونے والی خوراک انسانی صحت کے لیے مضرثابت ہوسکتی تھی۔
اتھارٹی کا کہنا ہے ’جب تک ریستوران کی حالت درست نہیں کرلی جاتی اسے کھولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ معائنہ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق عمل کیا جائےگا‘۔