پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج
حافظ آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں کسان کنونش سے خطاب کرنے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق حماد اظہر پر تقریر کے دوران حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کا الزام ہے، سابق ایم این اے شوکت بھٹی، ایم پی اے ضمیرالحسن اور ضلعی صدر عمران حیدر بھی نامزد ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما علی عمار گجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اشتہاری حماد اظہر و دیگر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ گتھم گتھا ہوگئے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور حماد اظہر نے گزشتہ رات کسان کنونش سے خطاب کیا تھا۔