امارات میں ڈلیوری سروس ورکرز کے لیے 6 ہزار ریسٹ سٹیشن

وزارت انسانی وسائل و ایمریٹائزیشن نے امارات بھر میں ڈلیوری سروس ورکرز کے لیے 6 ہزار ریسٹ سٹیشن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق یہ اقدام سرکاری اداروں اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

ایک انٹرایکٹو میپ فراہم کیا جائے گا تاکہ ڈلیوری سروس ورکرز کو مڈ ڈے بریک کے دوران جو 15 جون سے 15 ستمبر 2024 تک جاری رہتا ہے آسانی سے ریسٹ سٹیشن کو تلاش اور ان تک رسائی حاصل کر سکیں۔
یہ اقدام وزارت کی جانب سے ڈلیوری سروس ورکرز کی صحت اور سیفٹی یقینی بنانے اور انہیں محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعدد ریستوران، شاپنگ سینٹرز، ریٹیل سٹورز، اور کلاؤڈ کچن ڈلیوری سروس ورکرز کے لیے آرام کی جگہ فراہم کریں گے۔
مخصوص مواد کی ڈلیوری سروسز کو مڈ ڈے بریک سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈلیوری کرنے والے ایک جگہ پر نہیں رہتے اور کچھ مواد کو وقت پر پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ اہم قدم گزشتہ سال شروع کیے جانے والے اس انیٹشیو کا تسلسل ہے جب ڈلیوری ورکرز کے لیے خاص طور پر مڈ ڈے بریک کے دوران 365 ریسٹ سٹیشن فراہم کیے گئے تھے۔ اس سال اسے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر بڑھایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔