امارات میں سرکاری اور نجی سیکٹر میں عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے افرادی قوت نے ملک میں اس سال عید الاضحی اور وقوف عرفہ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’وقوف عرفہ اورعید الاضحی کی تعطیلات سنیچر 15 جون 9 ذی الحجہ سے شروع ہوں گی اور منگل 18 جون 12 ذی الحجہ تک جاری رہیں گی‘۔

یہ بیان ریاست میں سرکاری اور نجی اداروں کے لیے تعطیلات کے ایجنڈے سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر مبنی ہے۔
اتھارٹی نے ملک کی قیادت، حکومت، عوام اور مقیم غیرملکیوں، عربوں اور امت مسلمہ کو عید الاضحی اور وقوف عرفہ کی مبارکباد دی ہے۔
علاوہ ازیں امارات کے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی تمام کارکنوں کو سنیچر 15 جون سے منگل 18 جون تک تنخواہ کے ساتھ چھٹی ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔