آئیے نفرت کو امید سے بدل دیں‘،نواز شریف کی نریندر مودی کو مبارکباد
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک دی ہے۔
پیر کو نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ ’مودی جی کو تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائر ہونے پر میری طرف سے پرتپاک مبارک باد۔‘
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’حالیہ الیکشن میں آپ کی جماعت کی کامیابی آپ کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے
نواز شریف نے مزید کہا ’آئیے ہم نفرت کو امید سے بدل کر جنوبی ایشیا کے دو ارب انسانوں کی تقدیر سنوارنے کے موقعے سے فائدہ اٹھائیں۔‘
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نواز شریف! آپ کے مبارکباد کے پیغام کو سراہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ ’انڈیا کے عوام ہمشیہ امن، سلامتی اور ترقی پسندانہ خیالات کے لیے کھڑے رہے ہیں۔‘
نریندر مودی نے کہا کہ ’اپنے لوگوں کی فلاح اور تحفظ کے لیے کام کرنا ہمیشہ ترجیح رہے گی۔‘
ایک الگ پیغام میں نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے تہنیتی پیغام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نریندر مودی کو وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی تھی۔