پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مزید کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 663 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 72 ہزار 589 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100انڈیکس ایک ہزار 390 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

آج بازار میں سوا 37 کروڑ شیئرز کے سودے 11.65 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے کم ہوکر 9ہزار754 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب کے ایم آئی 30 انڈیکس ایک ہزار 606 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 19 ہزار 399 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔