رمضان میں بڑا ریلیف گھر بیٹھے 10 ہزار حاصل کریں نگران پیکج منظور، ہزاروں نہیں لاکھوں مستفید
وزیراعلیٰ مریم نواز کا تاریخی فیصلہ، مستحق خاندانوں کو 10 ہزار روپے نقد امداد
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان المبارک کے لیے 47 ارب روپے کے نگران رمضان پیکج کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد مہنگائی کے اس دور میں مستحق خاندانوں کو براہ راست مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت رمضان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی ایم راشن کارڈ، نگران دسترخوان اور مستحق افراد کے لیے سہولت بازار قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں راشن کارڈ رکھنے والے افراد کو رمضان کے دوران 3 ہزار کے بجائے 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
صرف 48 گھنٹے باقی جلدی کریں ۔30 کروڑجیتنے کا موقع ہاتھ سے نہ جائے
اس کے علاوہ نگران رمضان پیکج کے تحت پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10 ہزار روپے فی خاندان دیے جائیں گے، تاکہ وہ رمضان المبارک کے اخراجات بہتر انداز میں پورے کر سکیں۔
ابوظہبی میں کینسر کے خلاف سائنسی بریک تھرو، نینو ٹیکنالوجی سے تشخیص اور علاج کا نیا انقلاب
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں کوئی بھی مستحق خاندان خود کو تنہا محسوس نہیں کرے گا۔ حکومت غم اور خوشی دونوں مواقع پر غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 47 ارب روپے کے نگران رمضان پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے، جبکہ راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی بڑھا ہوا مالی فائدہ ملے گا۔