Dubai Namaz Timings

اسلام آباد کا مشہور مال سرکاری تحویل میں، ملک ریاض کو بڑا جھٹکا، نیب کی بڑی کارروائی

احتساب عدالت کا تاریخی حکم، اربوں مالیت کا مال ضبط، نیب کو مکمل کنٹرول مل گیا

حکومت نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اسلام آباد کے معروف کمرشل منصوبے “مال آف اسلام آباد” کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، جو پہلے معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی ملکیت تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو کی درخواست پر مال آف اسلام آباد کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔ یہ کمرشل پراپرٹی اسلام آباد کے بلیو ایریا، پلاٹ نمبر 65 این، ایف 7/1 میں واقع ہے۔

عدالت نے یہ حکم منی لانڈرنگ کی جاری تحقیقات کے دوران اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیا، جس کے بعد نیب کو اس کمرشل عمارت کا مکمل انتظامی کنٹرول دے دیا گیا ہے۔

یہ کارروائی بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کے خلاف جاری تحقیقات کا حصہ ہے، جسے حکومتی اور قانونی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

حکومت نے مال آف اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ احتساب عدالت کے حکم پر نیب کو اربوں مالیت کی اس کمرشل عمارت کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے، جو ملک ریاض کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات کا حصہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔