کویت: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک، 43 زخمی

کویت میں حکام نے کہا ہے کہ المنقف علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دسیوں زخمی ہیں۔
العربیہ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ ’محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے آتشزدگی پر قابو پا لیا ہے

کویتی حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جس عمارت میں آگ لگی ہے اسے متعدد لیبر رہائش کے لیے استعمال کرتے تھے۔‘
’محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی کے اسباب جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ’عمارت 6 منزلہ ہے جس میں 43 افراد زخمی ہوگئے اور جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔‘
’ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کی زیریں منزل میں گیس سلینڈر رکھے ہوئے تھے جو ممکنہ طور پر یہی آگ لگنے کا سبب ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔