پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، سونا بھی سستا ہوگیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج نیا ریکارڈ قائم ہوگیا جبکہ سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 753 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہنڈریڈ انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں نئی تاریخی سطح 85 ہزار 824 پوائنٹس پر بھی انڈیکس ٹریڈ ہوا جبکہ مارکیٹ میں پورے دن 24 ارب روپے مالیت کے 41 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔