رویس صنعتی کمپلیکس میں ڈرون حملے کے بعد آگ، ابوظہبی حکام کی فوری کارروائی سے بڑا خطرہ ٹل گیا
ڈرون واقعے کے بعد روئیس انڈسٹریل کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی، ہنگامی ٹیموں نے فوری قابو پا لیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

ابوظہبی: روئیس انڈسٹریل کمپلیکس میں ایک ڈرون واقعے کے بعد ایک صنعتی مقام پر آگ لگ گئی جس کے بعد ہنگامی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قابو میں کر لیا ہے جبکہ اس وقت متاثرہ مقام پر کولنگ آپریشن جاری ہے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور سوشل میڈیا پر افواہیں یا غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔
ابوظہبی کے روئیس انڈسٹریل کمپلیکس میں ایک ڈرون واقعے کے بعد آگ لگ گئی جس پر حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق موقع پر کولنگ آپریشن جاری ہے اور خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔