ٹرمپ کو بڑا جھٹکا ٹیکساس آئل ریفائنری میں زوردار دھماکہ شہریوں کو گھروں میں بند رہنے کا حکم
شدید آگ کے بعد ایمرجنسی نافذ، وسیع علاقے میں حفاظتی الرٹ جاری

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے باعث قریبی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام نے فوری طور پر شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
پورٹ آرتھر میں واقع اس ریفائنری میں لگنے والی آگ کے بعد ایمرجنسی مینجمنٹ حکام نے اعلان کیا کہ یہ حکم بڑے علاقے پر لاگو ہوگا۔ کمپنی کے مطابق تمام ملازمین محفوظ ہیں اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ ریفائنری ہیوسٹن سے تقریباً 90 میل دور واقع ہے اور روزانہ بڑی مقدار میں تیل کو پیٹرول، ڈیزل اور جیٹ فیول میں تبدیل کرتی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے اور عوام کو مزید ہدایات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد قریبی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ حکام صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔