دوبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے ائیرپورٹ پر الرٹ شدید تاخیریں متوقع پروازیں متاثر، شیڈول تبدیل، موسم کی سنگین وارننگ
خراب موسم کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے لازمی چیک کریں

یو اے ای سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس ہفتے ایئرپورٹ جانے سے پہلے اضافی وقت رکھیں کیونکہ خراب موسم کے باعث فلائٹس میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ 23 سے 27 مارچ کے دوران بارش، تیز ہواؤں اور کم حدِ نگاہ کے باعث سفر متاثر ہو سکتا ہے۔
حکام کے مطابق ابوظہبی سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے بتایا ہے کہ ملک میں کم دباؤ کا نظام موجود ہے جس کے باعث بادل، بارش، تیز ہوائیں اور سمندر میں طغیانی جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔
ایئرلائنز نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی فلائٹ اسٹیٹس ضرور چیک کریں، وقت سے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں اور اپنی بکنگ کی تفصیلات اپڈیٹ رکھیں۔ ایمریٹس نے کم از کم 2 گھنٹے پہلے پہنچنے کا کہا ہے جبکہ فلائی دبئی نے 4 گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ ایئر عربیہ نے بھی خبردار کیا ہے کہ کچھ فلائٹس متاثر ہو سکتی ہیں۔
کچھ بین الاقوامی فلائٹس، خاص طور پر انڈیا جانے والی پروازیں، محدود شیڈول کے ساتھ چل رہی ہیں۔ انڈیگو اور ایئر انڈیا نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی فلائٹس کی تصدیق ضرور کریں۔
دوسری جانب، کچھ ایئرلائنز نے اپنی فلائٹس معطل کر دی ہیں۔ لفتھانسا گروپ نے مشرق وسطیٰ کی کئی پروازیں عارضی طور پر بند کر دی ہیں جبکہ فلپائن ایئرلائنز اور کیتھی پیسفک نے بھی دبئی کی فلائٹس منسوخ کر دی ہیں۔
یو اے ای میں خراب موسم کے باعث فلائٹس متاثر ہو رہی ہیں اور تاخیر کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں، جلدی ایئرپورٹ پہنچیں اور ایئرلائنز کی ہدایات پر عمل کریں۔