اسلامی جمہوریہ پاکستان گندگی میں دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک قرار حالیہ سروے میں بنگلا دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
فضائی معیار انتہائی خراب، پی ایم 2.5 کی سطح عالمی معیار سے 13 گنا زیادہ

پاکستان 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک قرار پایا ہے۔ سوئس کمپنی آئی کیو ائیر کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے صرف 13 ممالک میں فضائی معیار عالمی معیار کے مطابق ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں پی ایم 2.5 کی سطح عالمی معیار سے 13 گنا زیادہ رہی، جو پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ بنگلا دیش اور تاجکستان دوسرے اور تیسرے نمبر پر آلودہ ترین ممالک ہیں۔
آسٹریلیا، آئس لینڈ اور ایسٹونیا جیسے ممالک نے فضائی آلودگی کم رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 9500 شہروں کا ڈیٹا چیک کیا گیا اور صرف 14 فیصد شہر عالمی معیار کے مطابق صاف فضاء رکھتے ہیں۔ بھارت، پاکستان اور چین کے شہر دنیا کے 25 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔
فرینک ہیمس نے کہا کہ فضائی آلودگی سے جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے اور طبی نظام پر دباؤ بڑھتا ہے، مستقبل کی نسل کا انحصار صاف ہوا پر ہے۔
پاکستان 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک بن گیا ہے، جہاں پی ایم 2.5 کی سطح عالمی معیار سے 13 گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین کے شہر بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں جبکہ صرف چند ممالک نے فضائی آلودگی کو کنٹرول کیا ہے۔