فوڈ سیفٹی قواعد کی خلاف ورزی، ابوظہبی میں مشہور افغان ریسٹورنٹ کو بند کردیا
"فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، عوامی صحت کو خطرہ قرار"

ابوظہبی میں حکام نے فوڈ سیفٹی کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاور افغان بیکری اینڈ ریسٹورنٹ کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ ریسٹورنٹ ابوظہبی انڈسٹریل سٹی (ICAD 1) میں واقع تھا اور اس کے خلاف بار بار فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی سامنے آئی۔ حکام کے مطابق ان خلاف ورزیوں سے عوامی صحت کو براہ راست خطرہ لاحق تھا۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ معائنے کے دوران بار بار مسائل سامنے آئے اور ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ان کو درست کرنے کے مؤثر اقدامات نہیں کیے، جس کے بعد فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کی صحت کے تحفظ اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ابوظہبی میں فوڈ سیفٹی حکام نے پاور افغان بیکری اینڈ ریسٹورنٹ کو سنگین خلاف ورزیوں کے باعث بند کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ریسٹورنٹ کی ناقص صفائی اور قوانین کی خلاف ورزی عوامی صحت کے لیے خطرہ بن رہی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا گیا۔