امارات میں شور مچانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن بلیک پوائینٹس، بھاری جرمانہ اور گاڑی ضبط کا حکم
"غیر قانونی موڈیفکیشن اور تیز آواز پر 1000 درہم جرمانہ، بلیک پوائنٹس بھی لاگو"

امارات میں شور مچانے والی گاڑیوں اور غیر قانونی تبدیلیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ایسی گاڑیاں جو زیادہ شور پیدا کرتی ہیں عوام کے لیے تکلیف کا باعث بنتی ہیں، جبکہ انجن یا گاڑی کے ڈھانچے میں غیر قانونی تبدیلی بھی جرم ہے۔
حکام کے مطابق اس خلاف ورزی پر 1000 درہم جرمانہ، 30 دن کے لیے گاڑی ضبط اور 12 بلیک پوائنٹس بھی دیے جائیں گے۔
یہ قوانین 2017 کے ٹریفک رولز کے تحت نافذ ہیں، جن کا مقصد سڑکوں پر حفاظت اور سکون کو برقرار رکھنا ہے۔
حکام نے تمام ڈرائیورز کو ہدایت دی ہے کہ وہ قوانین پر عمل کریں اور ایسی تبدیلیوں سے گریز کریں جو عوام یا سڑک کی حفاظت کو متاثر کریں۔
امارات میں شور کرنے والی گاڑیوں اور غیر قانونی موڈیفکیشن کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو 1000 درہم جرمانہ، 12 بلیک پوائنٹس اور 30 دن کے لیے گاڑی ضبط کی سزا دی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔