پوری دنیا کی امیدیں پاکستان سے وابسطہ سعودی عرب، ترکی اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں جمع
سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں جمع، کشیدگی کم کرنے پر غور

پاکستان میں آج ایک اہم سفارتی اجلاس ہو رہا ہے جس میں سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔
یہ اجلاس مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اس معاملے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے کا ذریعہ بھی بن رہا ہے۔
مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ ہفتے کی رات اسلام آباد پہنچے جبکہ سعودی وزیر خارجہ اتوار کو پہنچے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے ان رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔
بعد میں تمام وزراء نے پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام سے بھی ملاقات کی۔
یہ اجلاس خطے میں امن قائم کرنے اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے درمیان اہم مذاکرات ہو رہے ہیں، جن کا مقصد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنا اور امن کی راہ تلاش کرنا ہے۔