کشیدہ حالات کے باوجود دبئی میں نئی سہولت کا اعلان جبل علی میں جدید گاڑی ٹیسٹنگ سینٹر شہریوں کے لیے بڑا ریلیف
طویل اوقات کار کے ساتھ نئی سروس، شہریوں کے لیے بڑا ریلیف

دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جیب علی میں نیا گاڑی ٹیسٹنگ اور رجسٹریشن سینٹر کھول دیا ہے۔
30 کروڑ کا جیک پاٹ
ڈرا میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں
یہ نیا سینٹر شہریوں کو بہتر اور آسان سروس فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ سینٹر اب مکمل طور پر فعال ہے اور یہاں گاڑیوں کی ٹیسٹنگ اور رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہے۔
یہ سینٹر ہفتے سے جمعرات تک صبح 7 بجے سے رات 10:30 بجے تک کھلا رہے گا۔
جمعہ کے دن دو اوقات میں سروس فراہم کی جائے گی، صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور پھر دوپہر 3 بجے سے رات 10:30 بجے تک۔
آر ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے دورے سے پہلے اوقات کار چیک کریں تاکہ کام جلدی اور آسانی سے مکمل ہو سکے۔
دبئی میں جیب علی کے علاقے میں نیا گاڑی ٹیسٹنگ سینٹر کھول دیا گیا ہے، جو طویل اوقات کار کے ساتھ شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرے گا۔