آبنائے ہرمز پر بڑا سفارتی بریک تھرو ایک اور ملک کے تیل بردار جہازوں کو ایران کی مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی
اہم تیل گزرگاہ پر فلپائنی جہازوں اور ملاحوں کیلئے محفوظ راستہ، عالمی سطح پر اہم پیش رفت

فلپائن نے ایران سے اپنی کشتیوں اور ملاحوں کیلئے آبنائے ہرمز میں محفوظ راستے کی یقین دہانی حاصل کر لی ہے۔
یہ پیش رفت صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کی ہدایت پر سفارتی کوششوں کے بعد سامنے آئی ہے۔
فلپائن کی وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ سے فون پر بات کی، جسے بہت مثبت قرار دیا گیا۔
اس گفتگو میں دونوں ممالک کے تعلقات اور سمندری سیکیورٹی پر بات ہوئی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کروائی کہ فلپائن کے جہازوں، توانائی کی ترسیل اور ملاحوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بغیر رکاوٹ گزرنے دیا جائے گا۔
فلپائن نے اس پیش رفت کو نہایت اہم قرار دیا ہے، کیونکہ اس سے مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والے فلپائنی ملاحوں کی حفاظت یقینی ہوگی اور ملک کی توانائی سپلائی بھی محفوظ رہے گی۔
فلپائن نے ایران سے آبنائے ہرمز میں اپنے جہازوں اور ملاحوں کیلئے محفوظ راستے کی یقین دہانی حاصل کر لی ہے۔ یہ اہم سفارتی کامیابی صدر مارکوس جونیئر کی ہدایت پر حاصل کی گئی، جس سے نہ صرف ملاحوں کی حفاظت یقینی ہوگی بلکہ توانائی کی سپلائی بھی متاثر نہیں ہوگی۔
Yeh kaafi interesting hai