پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے 23واں سربراہان اجلاس کے دوران اسلام آباد کے ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا۔

شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کرے گی جس کے پیش نظر پنجاب میں احتجاج منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پنجاب میں زیرِ حراست کارکنان، ذمہ داران اور ایم پی ایز کی فوری رہائی اور پنجاب و وفاقی حکومت سے غیر قانونی چھاپوں اور پکڑ دھکڑ بند کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مینڈیٹ چور اور آئین و قانون سے بے زار حکمران ظلم اور سفاکیت ترک کرنے پر آمادہ نہیں، اڈیالہ میں ناحق قید بانی پی ٹی آئی کو بطورِ خاص بربریت کے نئے سلسلے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرات سے دوچار کرنے کیلیے بنیادی و انسانی حقوق سلب کر لیے گئے، ان کو بنیادی حقوق، وکلا، اہلخانہ اور قائدین تک رسائی نہ دی تو 15 اکتوبر کو پورا پاکستان نکلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔