اسرائیل ہر قسم کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو چکا، ایرانی صدر

ماسکو: ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے اقدامات کو امریکا اور یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مسعود پیزشکیان نے ترکمانستان میں ایک بین الاقوامی اجلاس کے موقع پر روسی سرکاری ٹی وی کے رپورٹر سے گفتگو کی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ میں اسرائیل سے کہنا چاہوں گا کہ وہ بے گناہ لوگوں کا قتل بند کرے اور رہائشی عمارتوں اور ایسے لوگوں پر بمباری روکے جن کے پاس کچھ نہیں بچا۔

اپنے بیان میں مسعود پیزشکیان نے اسرائیل کو ہر قسم کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل یہ سب اسی لیے کر رہا ہے کیونکہ اس کے پیچھے امریکا اور یورپی یونین ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل حالیہ ہفتوں میں لبنان میں حزب اللہ پر اپنے حملوں میں تیزی لایا ہے جن میں مزاحمتی تنظیم کے سرکردہ رہنماؤں شہید ہوئے۔ تل ابیب نے جنوبی لبنان میں بری فوج بھیجی اور دارالحکومت بیروت پر وحشانہ بمباری کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔