اعلیٰ معیار کے تعلیمی نظام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیچرز ٹریننگ اور صلاحیت جانچنے کیلیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے۔

وزارت تعلیم و فنی تربیت کے امور پر جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اعلیٰ معیار کے تعلیمی نظام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، معیاری تعلیم و فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسکلز ڈیولپمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ہو چکی ہے، ہمیں بھی تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان کا کوئی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کیا، یکساں تعلیمی نظام کیلیے قومی نصابی سربراہی کانفرنس کا انعقاد ضروری ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں دانش اسکولز کی تعمیر کیلیے کام تیز کرنے، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کی سہولت کیلیے ڈے کیئر مراکز بنانے اور دارالحکومت کے پارکس اور تفریحی مقامات پر ای لائبریریز قائم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پارکس میں ای لائبریریز میں عوام کا داخلہ فری رکھا جائے جبکہ مفت انٹرنیٹ سہولت بھی مہیا کی جائے، اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی طالبات کیلیے ماہانہ اعزازیہ مقرر کرنے کی حکمت عملی اور اسکولز میں فنی تربیت کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔