جنگ بندی کے بعد بڑا فیصلہ: ایران نے آبنائے ہرمز ۔2 ہفتوں کیلئے کھول دی، دنیا کی نظریں خطے پر جم گئیں
اہم پیش رفت: جنگ بندی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز 2 ہفتوں کیلئے کھول دی

امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آبنائے ہرمز کو تمام ممالک کیلئے دو ہفتوں کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل میں بہتری کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران نے پاکستان کی تجاویز اور اپیل پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ایران کی تجاویز پر ابتدائی اتفاق کیا ہے۔
عباس عراقچی کے مطابق اگر ایران پر حملے بند رہے تو ایرانی افواج بھی اپنی دفاعی کارروائیاں روک دیں گی، جس سے کشیدگی مزید کم ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو دو ہفتوں تک محفوظ راستہ دیا جائے گا، تاہم اس کے لیے کچھ تکنیکی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔
جنگ بندی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز دو ہفتوں کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے، جس سے خطے میں امن کی امید بڑھ گئی ہے۔