امارات میں حب الوطنی کا ثبوت شیخ محمد کی اپیل پر ملک بھر میں شہریوں کے زبردست ردعمل سب کو حیران کر دیا
ملک بھر میں شہریوں کا زبردست ردعمل، پرچم اتحاد، وفاداری اور قومی فخر کی علامت بن گیا

امارات بھر میں شہریوں نے گھروں، دکانوں اور عمارتوں پر متحدہ عرب امارات کا پرچم لہرانا شروع کر دیا ہے، جس کے بعد ملک میں حب الوطنی کا ایک نیا جذبہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ اقدام شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی اس اپیل کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ہر گھر اور عمارت پر پرچم لہرانے کی ہدایت کی تھی۔
دوستوں کو شامل کریں، پوائنٹس جیتیں! 💪
اس مہم کے دوران شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں دونوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں رہائشی علاقوں اور تجارتی مراکز پر لہراتے ہوئے قومی پرچم واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
بہت سے لوگوں کے مطابق یہ اقدام ملک کے ساتھ وفاداری، امن اور اعتماد کا اظہار ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں کچھ عرصے سے کشیدگی پائی جاتی رہی ہے۔
امارات میں شہریوں نے شیخ محمد کی اپیل پر بھرپور ردعمل دیتے ہوئے گھروں اور عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ یہ اقدام اتحاد، حب الوطنی اور ملک سے محبت کی مضبوط علامت بن گیا ہے۔
اگلی نیوز بھی پڑھیں
پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے اہم امن مذاکرات کی کوریج کیلئے آنے والے صحافیوں اور بین الاقوامی وفود کو ویزا آن ارائیول دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں بڑی سفارتی سرگرمیوں کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
دوستوں کو شامل کریں، پوائنٹس جیتیں! 💪
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ان مذاکرات سے متعلق سفر کرنے والے افراد کیلئے ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انہیں بغیر پیشگی ویزا کے سفر کی اجازت دیں تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو سکے۔
اس اقدام کا مقصد اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ مذاکرات کیلئے صحافیوں اور مندوبین کی سہولت کو یقینی بنانا اور سفری رکاوٹوں کو کم کرنا بتایا گیا ہے۔
پاکستان نے امریکا ایران امن مذاکرات کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صحافیوں اور وفود کو ویزا آن ارائیول دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایئرلائنز کو بھی بغیر ویزا سفر کی اجازت دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ اسلام آباد میں آسانی سے آمد ممکن ہو سکے۔
اگلی نیوز بھی پڑھیں