ملتان ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی تبدیل

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں اننگ اور 47 رنز کی شرمناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی تبدیل کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور عبرت ناک شکست کا پہلا ملبہ قومی سلیکشن کمیٹی پر گرا ہے جس کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے تبدیل کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔

سلیکشن کمیٹی میں عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار، سابق کپتان اظہر علی، سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید اور حسین چیمہ ووٹنگ ممبر ہوں گے جب کہ پرانی سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق بھی نئی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اس سے پہلے محمد یوسف، اسد شفیق، کپتان اور ہیڈ کوچ سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔ محمد یوسف پہلے ہی سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے جب کہ کپتان اور ہیڈ کوچ کو سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ ممبر نہیں بنایا گیا ہے۔

نو تشکیل شدہ کمیٹی کا آج اجلاس ہوگا جس میں انگلینڈ کے خلاف اگلے دو ٹیسٹ میچوں کی حکمت عملی اور ٹیم سلیکشن پر غور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔