پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کی ازسرِ نو تشکیل کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جس میں سابق کرکٹر عاقب جاوید اور اظہرعلی کو شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو کنوینر اور اظہرعلی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کی بھی ذمے داری ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
سابق کرکٹر اور سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ حسن چیمہ کو ممکنہ طور پر ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر اس میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی فائنل سے متعلق برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کر دی۔
برطانوی اخبار نے خبر دی ہے بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ پاکستان سے باہر ہو گا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوٹوک پیغام جاری کیا ہے۔