سعودی عرب میں حج اور عمرہ پر جانے والے افراد کے لیے اہم خبر
سعودی عرب میں حج اور عمرے کے دوران ورک ویزے کی خلاف ورزی پر جرمانے سے متعلق وضاحت آگئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حال ہی میں منظور شدہ قواعد کے مطابق سالانہ حج کے سیزن اور عمرہ یا معمولی حج کے دوران پیش کردہ خدمات سے منسلک عارضی ورک ویزے کے غلط استعمال کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
نئے ضوابط کے مطابق جو بھی شخص حج اور عمرہ کے لیے جاری کردہ عارضی ورک ویزے کے دوران کوئی دوسری سرگرمی کرتا ہے تو ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سعودی اخبار اوکاز کی رپورٹ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے پر زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار ریال جرمانہ، یا حج اور عمرہ خدمات سے متعلق عارضی کام کے مقابلوں میں شرکت کر پابندی عائد کی جائے گی۔
قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے نتیجے میں اگر کوئی تارکین وطن جو بھی کام کرکے آمدنی حاصل کرتا ہے اسے اس کے برابر کی رقم ادا کرنی ہوگی یا پھر دیگر خلاف ورزیوں کی بنیاد پر جرمانہ مختلف ہوگا۔
علاوہ ازیں حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے عارضی ورک ویزا کے لیے درخواست دہندہ، جس کا رجسٹرڈ ایڈریس، ڈیٹا، یا جمع کروائی گئی دستاویزات غلط ثابت ہوں گی اسے زیادہ سے زیادہ 15 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔