پی ٹی آئی والوں کو ان کی کمیں گاہوں تک محدود کردیا جائے، رانا ثنا

لاہور: پی ٹی آئی کے ایس سی او کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان پر ن لیگی رہنما رانا ثنا کا سخت ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں انتشاری ٹولہ ہے، پاکستان دشمن لوگ ملکی مفاد کے خلاف کمربستہ ہیں، پی ٹی آئی والوں کو ان کی کمیں گاہوں تک محدود کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد شنگھائی تنظیم کانفرنس سبوتاژ کرنا ہے، احتجاج کے اعلان کے بعد یہ پوری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے 23واں سربراہان اجلاس کے دوران اسلام آباد کے ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

شیخ وقاص اکرم نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کرے گی جس کے پیش نظر پنجاب میں احتجاج منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔