شنگھائی کانفرنس : پی ٹی آئی کے احتجاج پر خواجہ آصف کا شدید ردعمل

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، شنگھائی کانفرنس کے روز احتجاج کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان پر ردعمل دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ اقدام پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کڑی ہے لیکن ملک کو یرغمال بنانے کے عزائم پوری قوت سے کچل دئیے جائیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سلسلے میں کئی ممالک کے سربراہان کا اسلام آباد میں اکھٹے ہونا باعث اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر احتجاج کی دھمکی دوہزار چودہ کا دھرنا، نومئی اور وفاق پر کے پی سے یلغار کے سلسلے کی کڑی ہے، ان سب کا مقصد پاکستان کو غیرمستحکم کرنا ہے،ایک شخص کے حواریوں کے ہاتھوں پاکستان کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

وزیر دفاع نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی سازشوں کے مہرے ہیں، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، کسی کی میراث نہیں، بانی پی ٹی آئی اقتدار سے محروم ہوئے تو 9 مئی برپا کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔