’ایس سی او سربراہ اجلاس، شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا‘

وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایس سی او سربراہ اجلاس کے دوران شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے اور حکام سے بریفنگ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سازشی ذہنیت رکھنے والے گھر بیٹھ کر سکون کریں ان کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں، تمام تیاریاں مکمل ہیں، شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے جس کے لئے پورے اسلام آباد کو سجایا گیا ہے، اللہ کے فضل و کرم سے سلامتی کی صورتحال پر پوری توجہ مرکوز ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یقین ہے آنے والے مہمان پاکستان کا مثبت تشخص لے کر جائیں گے، پاک آرمی ، رینجرز،اسلام آباد پولیس مکمل طور پر تیار ہیں، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت اور تکریم میں بین الاقوامی سطح پر اضافہ ہوگا، رکن ممالک کے سربراہان اور مندوبین کا بھرپور خیرمقدم کریں گے، پوری دنیا کو بتانے جارہے ہیں کہ پاکستان اور قوم میں بہت پوٹینشل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔