یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، دفاعی شراکت داری پر کسی مداخلت یا دھمکی کو ناقابل قبول قرار دے دیا

یو اے ای نے ایران کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ ملک کے بین الاقوامی تعلقات اور دفاعی شراکت داریاں اس کا خودمختار فیصلہ ہیں، جن پر سوال اٹھانے کا کسی کو حق حاصل نہیں۔

یو اے ای وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے یو اے ای کی خودمختاری، قومی سلامتی اور آزاد فیصلوں سے متعلق بیانات مکمل طور پر مسترد کیے جاتے ہیں۔ وزارت نے زور دیا کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون یو اے ای کا اندرونی اور خودمختار معاملہ ہے۔

وزارتِ خارجہ نے ایرانی دھمکیوں کو “ناقابل قبول رویہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں، تنصیبات اور قومی سلامتی کو نشانہ بنانے والی زبان بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔ یو اے ای نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔

یو اے ای نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دفاعی تعلقات اور بین الاقوامی شراکت داریاں اس کا خودمختار حق ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے ایرانی دھمکیوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرے گا۔

18 Comments

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔