ایک اور واقعہ : خاتون ڈرائیور نے 4 راہگیروں کو کچل ڈالا
لاہور: نواب ٹاؤن میں خاتون ڈرائیور نے چار افراد کو کچل ڈالا، چاروں زخمی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں تیزرفتار گاڑی نے چار راہ گیروں کو روند ڈالا، حادثے کے زخمی چاروں افرادتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ تیزرفتار کار بےقابو ہونے کے باعث پیش آیا تاہم پولیس نے کار سوار خاتون کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔
یاد رہے اگست میں کراچی میں خاتون ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ متوفی عارف کے بھائی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں خاتون ڈرائیور بھی زخمی ہے، ملزمہ کو سر پر چوٹ لگی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے, 4 افراد معمولی زخمی ہوئے تاہم بعد ازاں متوفی عارف کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔