پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کانگریس میں پاکستان کاکس کے چیئرمین ٹام سوازی متحرک
واشنگٹن : پاکستان کاکس کے چیئرمین ٹام سوازی کی قیادت میں امریکی وفد آئندہ ماہ پاکستان کادورہ کرے گا، رکن کانگریس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافےکیلئےکوشاں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کانگریس میں پاکستان کاکس کے چیئرمین ٹام سوازی متحرک ہوگئیں۔
پاکستان کاکس کے چیئرمین نے ہیوسٹن میں پاکستانی نژادڈیموکریٹ ڈاکٹرآصف ریاض قدیر سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے کوشاں ہوں، دورہ پاکستان میں سازگارسرمایہ کاری ماحو ل کیلئے تجاویز دوں گا تاکہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ ہوسکے۔
رکن کانگریس نے پاکستان زندہ باد کانعرہ بھی لگایا، اس موقع پر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ امریکی وفد کے دورے سے پاک امریکا تعاون کو فروغ ملے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ ٹام امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ بنے تھے اور انہوں نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے انتہائی پُرجوش ہوں، پاک امریکا تعلقات کو زید مستحکم بنانے کیلئے کوشاں رہوں گا۔