غیر قانونی امیگرینٹس کو ملک سے صاف کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے سابق صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عوام کاملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کولراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگرینٹس سے ملک کو صاف کیا جائے گا، ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکی شہری یا قانون نافذ کرنیوالے اہلکار کو قتل کرنیوالے مائیگرینٹ کو سزائے موت دی جائے گی۔

اس سے قبل امریکی الیکشن کے قریب سابق امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان رابطوں کا نیا پینڈورا باکس کھل گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ نے نئی کتاب میں دونوں کے درمیان رابطوں کا انکشاف کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔