مسلمان اردو ٹیچر سے زبردستی ’جے شری رام‘ کے نعرے لگوانے کی کوشش

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان استاد کو ڈرایا دھمکایا، اردو پڑھانے والے ٹیچر کو زبردستی ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے کو کہا۔

مسلمان ٹیچر محمد عالمگیر نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ ایک عمارت کی گراؤنڈ فلور پر لفٹ کا انتظار کررہے تھے تو دو لوگوں نے انھیں بلاوجہ تنگ کیا اور ان پر زبانی طور پر حملہ آور ہوئے، منوج کمار نامی شخص جو اس واقعے میں ملوث تھا پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

بدھ کو منوج کو پولیس نے حراست میں لیا جبکہ غلط حرکات اور لوگوں کو بےعزت کرنے پر اس شخص کے خلاف بھارتیہ نیایا سنہیتا کے سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

استاد محمد عالمگیر نے پولیس کو اطلاع دی کہ منوج کمار نے اسے پنچشیل ویلنگٹن کے گراؤنڈ فلور پر لفٹ کا انتظار کرتے دیکھا تو بغیر کسی وجہ کے تنگ کیا۔

مسلم ٹیچر سے منوج کمار نے اصرار کیا کہ وہ ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگائے، اگرچہ استاد نے ابتدا میں اسے نظر انداز کر دیا تاہم اس کے بعد ملزم زیادہ جارحانہ ہو گیا اور زبردستی کرتا رہا۔

عالمگیر نے بتایا کہ وہ اس دوران خاموش رہے اور جب لفٹ پہلی منزل پر رکی تو کمار نے اسے دھکا دے کر باہر نکال دیا۔ کمار نے ایک اور رہائشی کو بلایا اور کہا کہ مسلمان اس سوسائٹی میں کب سے آنے لگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔