پراپرٹی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : پراپرٹی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی آگئی، پراپرٹی کی ویلیو کے لیے نئے ریٹ تیار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پراپرٹی کے لیے ریٹ میں 20 سے 80 فیصد تک اضافے کا امکان ہے ، ذرائع نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو جلد پراپرٹی کی ویلیو کے ریٹ جاری کرے گا، جن اضلاع میں پراپرٹی کی قیمت زیادہ مقرر ہیں انہیں کم کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گوادر کی پراپرٹی کے لیے ایف بی آر ریٹ میں 20 فیصد تک کمی پرغور کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر فلیٹ اور کوارٹرز سمیت پینٹ ہاؤسز، گودام اور لگژری فارم ہاؤسز کے لیے بھی نئے ریٹ مقرر کرے گا۔
ایف بی آرنے پراپرٹی کی ویلیو کے لیے نئے ایف بی آر ریٹ تیار کرلیے، ویلیو ریٹ کے لیے سمری وزارت قانون کو بھجوادی گئی، ویلیو ریٹ مارکیٹ کی قیمت سے 15 فیصد کم رکھے جائیں گے۔