تاجروں کا 3 روز تک کاروبار بند رکھنے کا اعلان
راولپنڈی : مرکزی انجمن تاجران نے 3 روز تک کاروبار بند رکھنے کا اعلان کردیا اور کہا ملک کی ترقی اور کامیابی کیلئےحکومت کےساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر سی پی اور اولپنڈی سید خالد ہمدانی سے انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات ہوئی۔
مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کی 3 روز تک کاروبار بند رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔
سی پی او نے انجمن تاجران سے ایس سی او سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی۔
جس پر صدرانجمن تاجران کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے3دن دکانیں اورکاروبار بند رکھیں گے، ملک کی ترقی اور کامیابی کیلئےحکومت کےساتھ کھڑےہیں۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے بھرپور تعاون پر انجمن تاجران کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے ایس سی اواجلاس کے موقع پر شادی ہالز، ریسٹورنٹس، کیفے اور مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔