’15 اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی‘
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ارشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس انڈر فائل کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں پاکستان میں بھی نان فائلرز کے لیے آگے جاکر بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نان فائلر بڑا مسئلہ ہے لیکن انڈر فائلر اس سے زیادہ سنگین مسئلہ ہے، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے اور 15 اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹرانسفارمیشن چند ماہ کا کام نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ کمپنیاں بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، 20، 20 سال سے ایف بی آر افسران کو فیلڈ ورک کے قابل ہی نہیں بنایا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی گاڑیاں اب ضبط ہوں گی۔