انڈے کے چھلکے سے رنگ گورا کرنے کی حیرت انگیز ترکیب
انڈے بہترین غذاؤں میں سرفہرست ہیں اور ناشتے میں ان کا استعمال بہت سارے فوائد فراہم کر سکتا ہے، انڈے نہ صرف صحت بلکہ رنگ گورا کرنے کیلیے بھی انتہائی کار آمد ہیں۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں حکیم شاہ نذیر نے انڈے کی افادیت اور اس کے استعمال سے ہونے والے دیگر فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک انڈے میں 154 کیلوریز ہوتی ہیں اور نہ صرف اس کی زردی اور سفیدی صحت بخش ہے بلکہ اس کا چھلکا بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔
کولیسٹرول امراض قلب میں مبتلا اور بلڈ پریشر کے مریض انڈے کھانے سے لازمی اجتناب کریں بصورت دیگر یہ ان لوگوں کیلئے فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
حکیم شاہ نذیر کا کہنا تھا کہ انڈے کو توڑ کر کچا کھانے سے فوڈ پوائزنگ کا خطرہ ہوتا ہے حالانکہ کچا انڈے میں مکمل توانائی ہوتی ہے اور قوت مدافعت کیلیے بھی مفید ہے لیکن ہر کسی کیلیے نہیں۔