یو اے ای میں نجی کمپنیوں کے لیے نئی تنخواہ پالیسی نافذ، یکم جون 2026 سے نیا قانون لاگو ہوگا

یو اے ای نے نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑا نیا قانون متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب تمام کمپنیوں کو مقررہ تاریخ پر تنخواہیں ادا کرنا لازمی ہوگا۔
وزارتِ انسانی وسائل و اماراتی کاری (Mohre) کے مطابق یکم جون 2026 سے نجی شعبے کی تمام کمپنیاں گزشتہ مہینے کی تنخواہ ہر نئے گریگورین مہینے کے پہلے دن ادا کرنے کی پابند ہوں گی۔ اس تاریخ کے بعد کی جانے والی ادائیگی کو تاخیر تصور کیا جائے گا۔
جلد سے جلد اپنی ٹیم بنائیں اور شامل ہوجائيں
حکام کے مطابق تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو Wage Protection System (WPS) یا وزارت کے منظور شدہ دیگر سسٹمز کے ذریعے تنخواہیں ادا کرنا ہوں گی۔ نئے فیصلے کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ، بروقت ادائیگی یقینی بنانا اور نجی شعبے میں لیبر قوانین پر عملدرآمد مزید مضبوط کرنا ہے۔
یو اے ای نے نجی شعبے کے لیے نئی تنخواہ پالیسی متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت یکم جون 2026 سے تمام کمپنیوں کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ تک ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنا لازمی ہوگا۔
اگلی نیوز بھی پڑھیں :
براکہ نیوکلیئر پلانٹ کے قریب ڈرون حملہ، یو اے ای حکام نے اہم وضاحت جاری کر دی
یو اے ای حکام نے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب ڈرون حملے کے بعد واضح کیا ہے کہ کسی قسم کا ریڈی ایشن لیک نہیں ہوا اور پلانٹ مکمل طور پر محفوظ ہے۔
وزارتِ دفاع کے مطابق 17 مئی کو مغربی سرحد سے داخل ہونے والے 3 ڈرونز میں سے 2 کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا، جبکہ ایک ڈرون ابو ظہبی کے الظفرہ علاقے میں براکہ نیوکلیئر پلانٹ کے بیرونی حصے کے قریب موجود ایک الیکٹریکل جنریٹر سے ٹکرا گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔
جلد سے جلد اپنی ٹیم بنائیں اور شامل ہوجائيں
فیڈرل اتھارٹی فار نیوکلیئر ریگولیشن (FANR) نے تصدیق کی ہے کہ آگ سے نیوکلیئر پلانٹ کے حفاظتی نظام، ری ایکٹرز یا آپریشنل سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ حکام کے مطابق تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے بھی ریڈی ایشن لیول نارمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اگلی نیوز بھی پڑھیں :
دبئی نے ایک اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے بغیر ڈرائیور چلنے والی ٹیکسیوں کے لیے خصوصی انشورنس فریم ورک متعارف کرا دیا، جو خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا نظام قرار دیا جا رہا ہے۔
دبئی انشورنس کو دبئی ٹیکسی کمپنی کی خودکار ٹیکسی فلیٹ کے لیے آفیشل انشورنس فراہم کرنے والا ادارہ مقرر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ انشورنس نظام خاص طور پر AI اور خودکار گاڑیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
جلد سے جلد اپنی ٹیم بنائیں اور شامل ہوجائيں
RTA نے مارچ میں Umm Suqeim اور Jumeirah علاقوں میں Apollo Go اور WeRide کے اشتراک سے بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کی کمرشل سروس شروع کی تھی۔ ابتدائی مرحلے میں 100 خودکار ٹیکسیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق نئی انشورنس پالیسی میں AI سسٹمز، سینسر ٹیکنالوجی، ریئل ٹائم ڈیٹا پروسیسنگ اور خودکار فیصلہ سازی سے جڑے ممکنہ خطرات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
دبئی نے بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کے لیے خطے کا پہلا خصوصی انشورنس فریم ورک متعارف کرا دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ نظام AI اور خودکار گاڑیوں سے جڑے نئے خطرات اور ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
Good going
nice