کراچی : غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا انکشاف، ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی

کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کامیاب کرروائی کرتے ہوئے لوگوں کی جمع پونجی لوٹنے والے6ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

اس حوالے سے ایف آئی ے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کال سینٹر کے ملزمان کا نیٹ ورک غیر ملکی شہریوں کے کارڈز سے پیسے نکالتا تھا۔

حکام کے مطابق ملزمان کال سینٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے، واردات کے دوران وہ خود کو سیکیورٹی ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے تھے۔

مذکورہ ملزمان دھوکہ اور جعل سازی سے صارفین کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی تفصیلات حاصل کرکے اس کا غلط استعمال کرتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اس رقم کو کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرتے تھے، کال سینٹر سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں عبدالرحمان، وقار،آرنلڈ السٹر، موس ایڈوین، قاسم اور غنی خان شامل ہیں جبکہ5 ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔