بھارت: ساس اور بہو سے اجتماعی عصمت دری کا دردناک واقعہ

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں دردناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے ساس اور بہو کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سری ستھیا سائی ضلع میں علی الصبح پیش آیا۔ ملزمان نے خواتین کو نشانہ بنانے سے پہلے فیملی کے دو مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ فیملی ضلع میں زیر تعمیر پیپر مل میں بطور سکیورٹی گارڈ کام کرتی ہے۔
ملزمان نے پہلے متاثرہ فیملی کے گھر کے باہر ہنگامہ آرائی کی اور جب بزرگ شخص اور بیٹا باہر آئے تو ان پر تشدد کیا اور پھر گھر میں گھس کر دو خواتین کو عصمت دری کا نشانہ بنایا۔
علاقہ مکینوں کو علم ہونے سے قبل ہی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ متاثرہ خواتین اور مردوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان وہ زیرِ علاج ہیں۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔