گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی

سندھ اسمبلی میں گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق ترامیم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے ترمیمی بل سے متعلق گفتگو کی اورکہا کہ ترمیمی بل کے بعد دو ماہ میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پرانی گاڑی کی بک کو بھی سرینڈر کرنا ہوگا، گاڑی مالکان پر لازم ہوگا کہ ڈیجیٹل کارڈ بنوائیں۔

وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے ان ترامیم کی منظوری دے دی ہے جبکہ سندھ اسمبلی اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بھی آن لائن ہو جائے گی اور شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کر سکیں گے۔

انہوں نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔